وزیراعظم شہبازشریف نےکہاملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں،حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔
شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کےدوران وزیراعظم نےہدایت کی کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں،وزارتِ پیٹرولیم کو پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کاضروریات کےمطابق مناسب ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،حکام کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا رہا ہےتاکہ کسی بھی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے۔

