پنجگور: پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں نامعلوم افراد کی گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا بیٹا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

