اتوار, مارچ 15, 2026
ہوماہم خبریںآپریشن غضب للحق: چترال میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی...

آپریشن غضب للحق: چترال میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے