ہفتہ, مارچ 14, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت...

ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، الجزیرہ

غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے  جس کی تصدیق ایرانی سفیر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سفیر نے بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرت ےہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملہ کیا،جزیروں پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں،ہمیں اپنی خودمختاری اور سرزمین کے مکمل دفاع کا حق حاصل ہے،یواے ای پر موجود کچھ امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے،آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور بحری جہازوں  پر پابندی برقرار ہے،اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو نشانہ بنائیں گے۔

امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزیرے خارگ میں 90 فوجی اہداف تباہ کئے،حملے میں بارودی سرنگوں کے گودام اور میزائل بنکرز تباہ کیے گئے،خارگ پر حملے میں تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے 9بیلسٹک اور 33ڈرونز کو تباہ  کیا گیا،28فروری سے اب تک 294 بیلسٹک اور 15 کروز میزائل تباہ کئے گئے،ایران کی جانب سے داغے گئے 1600ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

اردن کے فوجی ترجمان نے بیان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے 85میزائل اور ڈرون داغے گئے،دفاعی نظام کے ذریعے 79کو راستے کو تباہ کیا،5 ڈرون اور ایک میزائل ملک  کے اندر گرا۔

ایرانی حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران  پر حملوں میں نقصان سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، 28فروری سے اب تک 36ہزار500 رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،صرف تہران میں 10ہزار رہائشی یونٹس متاثر ہوئے،امریکی اسرائیلی حملوں میں  اب تک 32 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں،پندرہ روز میں ایران میں 120اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا،حملوں کے دوران کم ازم 223خواتین جاں بحق ہوئیں،حملوں میں جاں بحق طلبہ اور اساتذہ کی تعداد 206 ہوچکی ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے