لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔
ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں 6 اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو انصاف الدین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں۔

