جمعرات, مارچ 12, 2026
ہوماہم خبریںنہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

رہنما مسلم لیگ (ن)نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لئے صدر پاکستان کو بھجوا دی۔ وزیر اعظم کی نہال ہاشمی سے ملاقات اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سیاست دان ہیں اور مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہ چکے ہیں۔

وہ 2012 کے دوران کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اکتوبر 2014 میں انہیں دوبارہ مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، وہ 2015 کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوُں کی مشاورت جاری ہے، متحدہ رہنماوں کا مؤقف ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری احسن طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، نہال ہاشمی کو گورنر بنانے کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے