بدھ, مارچ 11, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںافغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

چین کے مستقل مندوب فو کونگ  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد کارروائیاں، پڑوسی ممالک اور چینی شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔

انہوں نے طالبان رجیم پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ  بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے