منگل, مارچ 10, 2026
ہوماہم خبریںٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے...

ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی

سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل امریکا جنگ میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں کررہا ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ کسی کو صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی جنگ کردیتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ائیرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی لیڈرشپ کا ایرانی عوام ساتھ دے گی، ایران میں رجیم چینج کے امکانات ختم ہوگئے۔

وائس ایڈمرل ریٹائرڈ محمد سلیم نے کہا کہ اگر ایران اور گلف ممالک ایک دوسرے پر حملے کریں گے تو وہ جو کھیل اسرائیل کھیلنا چاہتا ہے اسکا حصہ بنیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے