منگل, مارچ 10, 2026
ہوماہم خبریںجنگ جلد ختم ہونے کا امکان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،...

جنگ جلد ختم ہونے کا امکان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے دنیا کی معیشت پر بھی مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فوجی صلاحیت ختم کردی ہے اور جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اورتیل کی قیمتیں 8 فیصد تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔یہ بھی پڑھیں

پاکستان سمیت دنیا کی مختلف اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 9728 پوائنٹس اضافے سے 156209 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس سی 30 انڈیکس 6.7 فیصد بڑھنے پر کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا، جب کاروبار معطل کیا گیا تو 100 انڈیکس 9303 پوائنٹس اضافے سے 155783 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ایشیائی مارکیٹس میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں 1.2 فیصد جبکہ کوریا میں 6.2 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔ جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے