امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے، امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے، ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کے علاوہ ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔

