منگل, مارچ 10, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں...

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں نمایاں کمی کردی

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورت حال کے باعث تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے یومیہ تیل پیداوار میں نمایاں کمی کردی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک سعودی عرب نے یومیہ تیل پیداوار میں 20 سے 25 لاکھ بیرل تک کمی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سے 8 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کم کر دی ہے جبکہ کویت نے تقریباً 5 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی ہے۔

اس کے علاوہ عراق نے بھی تقریباً 29 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی ہے، گزشتہ روز عراقی حکام نے کہا تھا کہ فی الحال صرف ملکی ضرورت کے لیے تیل نکالا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے ایشیا کو یورپ سے ملانے والی آبنائے ہرمز پر پر امریکا اور اسرائیل کو تیل سپلائی کرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے