پیر, مارچ 9, 2026
ہوماہم خبریںملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے...

ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے افغانستان کے پاس جدید طیارے نہیں، کم عمر لڑکوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں قائم پولیس ناکوں سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتِ حال سب کے سامنے ہے اور پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ لڑائی کی صورتِ حال ہے، افغانستان کے پاس جدید جنگی طیارے یا بم نہیں ہیں، تاہم کم عمر لڑکوں کو استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کروائے جا رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس ناکے قائم کرنا مجبوری بن جاتے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے