جمعرات, مارچ 5, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمیر شفیق الرحمان مینگل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، این اے-256 کے...

میر شفیق الرحمان مینگل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، این اے-256 کے ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ ملنے پر مبارکباد،میر شفیق الرحمان مینگل نے ہمیشہ سیاست میں بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، امیر حمزہ زہری

میر شفیق الرحمان مینگل نے ہمیشہ سیاسی میدان میں بردباری، سنجیدگی اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے میر شفیق الرحمان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-256 کے ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل نے ہمیشہ سیاسی میدان میں بردباری، سنجیدگی اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کے پلیٹ فارم سے میر شفیق الرحمان نے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہونے والے این اے-257 کے ضمنی انتخاب میں جھالاوان کے باشعور شہری میر شفیق الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور انہیں کامیاب بنا کر عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے