منگل, مارچ 3, 2026
ہوماہم خبریںمشرق وسطیٰ جنگ: فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش...

مشرق وسطیٰ جنگ: فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ کی سورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے زریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اومان کے وزیر خارجہ سے رات گئے میری بات ہوئی،  ایران ہمارا ہمسایہ ملک مسلمان بھائی ملک ہے، جو معلومات یہاں دے رہا ہوں یہ ہم نے میڈیا کو بھی نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایران کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ہم اعلانیہ اور بیک ڈور سفارتکاری کے لئے ایران کے لئے بہت متحرک ہیں، ہماری کوششوں سے ایرانی قیادت مکمل آگاہ اور شکر گزار بھی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے