پیر, مارچ 2, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی...

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے