ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج...

ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حملوں میں  ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور کے ممکنہ طور پر  شہید کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر محمد پاکپور آج صبح ایران میں ہونے والے فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور چیف آف انٹیلی جنس بھی ممکنہ طور پر مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایران نے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے