ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت

حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو ملکی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اے ٹی سی کو ایران اور افغانستان کی فضائی حدود کی بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7میزائل گرے جبکہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے