ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے قطر میں العدید ائیربیس،کویت میں السلیم ائیربیس، یواے ای میں...

ایران نے قطر میں العدید ائیربیس،کویت میں السلیم ائیربیس، یواے ای میں الدفرا ائیربیس اور بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے۔

  • یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔سکیورٹی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی طور  پر عارضی بند کر دی گئی، حکام کے مطابق فیصلہ پروازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرلائنزکی جانب سے متاثرہ مسافروں کو رہائش اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، عوام صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ 
  • سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے اسپانسرڈ پوسٹایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والی کشیدگی نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بیایا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا سناگیا۔ 
  • خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ ویب ڈیسکایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنادفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔دوسری جانب سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ 
  • یمن کے حوثیوں کا اسرائیل اور سمندری راستے پر جہازوں پر حملہ ویب ڈیسکیمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور سمندری راستے پر جہازوں پر حملے شروع کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی اور کویت میں بھی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی افواج نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا، کویت کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہے۔
     
  • قطر میں قائم العديد امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا ویب ڈیسکقطر میں قائم العديد امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا اور امریکی اڈے کے قریب ایمرجنسی سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے۔ قطری حکومت نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹ جاری کر دیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ قطری میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ 
  • ایران کا بحرین میں امریکی بیس پر میزائل حملہ ویب ڈیسکغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکےسنےگئے، دھماکوں کے بعد بحرین میں خطرےکےسائرن بجادیےگئے۔بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے شہری فوری طور پر قریب ترین محفوظ مقام پرچلے جائیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے بحرین میں امریکی بحری بیس کے علاقے جفیر سے دھواں اٹھتا دکھائی دےرہاہے۔
RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے