ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںبحرین میں دھماکوں کی آوازیں، خطرے کے سائرن بج گئے

بحرین میں دھماکوں کی آوازیں، خطرے کے سائرن بج گئے

بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

بحرین میں امریکی بحری بیس کے علاقے جفیر سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب قطر میں امریکی بیس کے قریب ایمرجنسی سائرن بج گئے ہیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ تمام امریکی اڈے اور مفادات ایران کی پہنچ میں ہیں۔

قطری حکومت نے اپنے شہریوں کو فوجی تنصیبات سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹ جاری کر دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے