جمعرات, فروری 26, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںجنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

جنوبی کوریا میں  جنوبی کورین  فضائیہ کا ایک  ایف 16 سی لڑاکا  طیارہ گر کر  تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ  یونگجو شہر کے قریب  پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

فوری طور پر  پائلٹ کے ذخمی ہونے  یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

حادثے کے مقام  پر آگ لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام  کے مطابق آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد بجھادیا جائےگا۔

جنوبی کورین فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننےکے لیے نائب چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

خیال رہےکہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل  ترک ائیر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے