کوئٹہ کے علاقے سریاب کی ماسٹر کالونی میں 7 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب گیا۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سریاب کے علاقے فیض آباد کی ماسٹر کالونی کے رہائشی مراد خان کا 7 سالہ بیٹا بسم اللہ کھیلتے ہوئے برساتی پانی کے جوہڑ میں گرگیا۔
اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی تلاش کا کام شروع کیا مگر 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔
پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے جوہڑ میں تلاش کے لیے بوٹ کی مدد بھی حاصل کی۔
موقع پر پہنچنے والے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے بتایا کہ جو ہڑ میں برساتی پانی بہت گہرا اور گندا ہے اس لیے بچے کی لاش تلاش کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، جب تک لاش مل نہیں جاتی ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

