بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر...

ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ترکیہ میں ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس F-16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترک  وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے نے صوبے بالیکیسر (Balikesir) میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

وزارت دفاع کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کے ملبے کو تلاش کرلیا گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا  جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے  جب کہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے