بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ کو کوئٹہ سے منسلک کرنے کی تجویز مسترد، تاریخی و جغرافیائی...

مستونگ کو کوئٹہ سے منسلک کرنے کی تجویز مسترد، تاریخی و جغرافیائی حیثیت میں ردوبدل قبول نہیں: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ

مستونگ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کا ایک ہنگامی اجلاس
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر میں زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار مستونگ خلیل الزمان علیزی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں مستونگ کے تمام وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ مستونگ کو قلات ڈویژن سے ختم کرنے کے صوبائی حکومت کی جانب سے مستونگ کی تاریخی و جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے انھیں انتظامی و دیگر امور کے حوالے سے کوئیٹہ سے منسلک کرنے کی تجویز کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ے انہوں نے کہا کہ صدیوں سے مستونگ ریاست قلات اور سراوان کا پایہ تخت رہا ہے ہم کسی صورت مستونگ کی تاریخی جغرافیہ میں ردوبدل کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی قبائلی سماجی سوشل ہر فورم پر مستونگ کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیگے اور اس سلسلے میں سٹرکٹ بار مستونگ کے تمام وکلاء کا ایک اجلاس مورخہ 2 مارچ بروز سوموار کو طلب کیا گیا ھے جس میں حکومت کے اس فیصلے کے قانونی پیلو پر غور کر کے لاعمل طے کیا جائے گا *

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے