بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے کے گوشت کی قیمتِ فروخت کے حوالے سے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 2 ہزار کی بجائے 2 ہزار 400 روپے سے 2 ہزار 500 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے قصابوں کا مؤقف ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری نرخ پر نہیں بیچ سکتے ہیں کیونکہ اس میں ہمیں نقصان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے