بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان صوبائی کابینہ کے 19 جنوری اجلاس میں نئے اضلاع و ڈویژنز...

بلوچستان صوبائی کابینہ کے 19 جنوری اجلاس میں نئے اضلاع و ڈویژنز کے قیام کی منظوری، برشور نیا ضلع اور پشین ڈویژن قائم،کوئٹہ ضلع کی تقسیم اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ

بلوچستان میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کی منظوری

بلوچستان صوبائی کابینہ کے 19 جنوری 2026 کے اجلاس میں صوبے میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام اور حدود کی ازسرِ نو ترتیب سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اہم فیصلے درج ذیل ہیں

برشور کے نام سے نیا ضلع بنانے کی منظوری، ہیڈکوارٹر برشور ہوگا جبکہ توبہ کاکڑی اس کا حصہ ہوگی۔

پشین ڈویژن قائم کیا جائے گا جس میں پشین، بارشور، چمن اور قلعہ عبداللہ شامل ہوں گے (ہیڈکوارٹر: سرانان)

کوئٹہ ضلع کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ۔

مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کر کے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کیا جائے گا۔

ژوب ڈویژن کی موجودہ حدود برقرار رہیں گی (ژوب، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ)۔

لورالائی ڈویژن میں لورالائی، دکی، موسیٰ خیل اور ضلع زیارت شامل ہوں گے۔

“کوہِ سلیمان” کے نام سے نیا ڈویژن قائم ہوگا (اپر ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان) — ہیڈکوارٹر رکھنی۔

نصیرآباد ڈویژن بدستور برقرار رہے گا جس میں جھل مگسی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

کابینہ نے باقی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے