منگل, فروری 24, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کے شہر درچہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ایران کے شہر درچہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ایران کے شہر درچہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا، ہیلی کاپٹر سبزی منڈی پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں تربیتی پرواز کے دوران ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے