جنوبی وزیرستان کے علاقے شریف خان کوٹ میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ دھماکے سے اسکول کے 2 کمرے، باتھ رومز اور گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

