پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھا دیا وزیرپیٹرولیم اورچیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سےلکھےخط میں کہاگیاکہ سالونٹ آئل مخصوص صنعتی کاموں کیلئے تیار اور فروخت کیاجاتا ہے،اس سے پیٹرول اور ڈیزل میں ملا کر فروخت کر کے ناجائز منافع کمایا جارہا ہے،یہ آئل گاڑیوں کے انجن کیلئے نقصان دہ ہے،کیمیکل ملے پیٹرول کی فروخت سے قانونی پٹرول پمپ مالکان کومالی نقصان ہوتا ہے۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ حکومت کوبھی ٹیکس کی مد میں بڑا نقصان ہوتا ہے، سالونٹ آئل مضرصحت،کینسرکا باعث بن سکتا ہے،سالونٹ آئل ذرائع کی تحقیقات، مقامی ریفائنریزکی پیداوار، فروخت ڈیٹا کی نگرانی کی جائے۔
خط میں درآمد شدہ سالونٹ آئل کی کسٹمزکلیئرنس،خریداروں،تقسیم کے ریکارڈ کی کڑی نگرانی اور پیداوار اور درآمد کا فوری آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا،اس کے علاوہ کیا گیا کہ ترسیل اور ذخیرہ کی سخت نگرانی،انسپیکشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ موثرکی جائے۔

