ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ قرار دیدیا۔
ڈاکٹر قمر چیمہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان اتنا ہی خطرناک ہے جتنا وہ 2002 میں تھا۔ افغان طالبان آج بھی القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی حمایت کرتے ہیں، القائدہ کو پناہ دیے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا افغانستان نے دہشتگردوں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ یہ مطالبہ عالمی برادری کا بھی ہے، یہ مطالبہ ایران ، تاجکستان، روس اور چین بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کام امریکا اور دیگر ممالک نے ادھورا چھوڑا ہے وہ کام پاکستان کو مکمل کرنا ہوگا۔
ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جنگ لڑنی پڑے گی اورپاکستان کی جانب سے افغانستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہیے۔

