ہفتہ, فروری 21, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کے ذمہ قرضوں و واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے...

پاکستان کے ذمہ قرضوں و واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

پاکستان کےذمے بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم 138  ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا،جبکہ ان قرضوں پر سود کی ادائیگی میں گزشتہ تین برسوں کےدوران 84 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،تین سال کےدوران صرف سودکا حجم ایک ارب اکانوے کروڑ ڈالر سے بڑھ کر تین ارب انسٹھ کروڑ تک پہنچ گیا۔

دستاویزکےمطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ  ہوا، 3 سال میں سود کا حجم بڑھ کر 3.59 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بیرونی قرضوں پر سود 3 سال پہلے تک 1.91 ارب ڈالر تھا،2022 کے مقابلے گزشتہ سال سود کی ادائیگی 1.67 ارب ڈالر بڑھ گئی،یہ سود آئی ایم ایف، عالمی بینک،اے ڈی بی، کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا،پاکستان بیرونی قرضوں پر 8 فیصد تک کی شرح سے سود ادا کررہا ہے۔

دستاویز کےمطابق سعودی عرب اور چین نےبھی سیف ڈیپازٹس پرسود وصول کیا،سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پرسالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالرخرچ ہوئے،پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1.71 ارب ڈالر اضافہ ہوا،پاکستان نے 11 کروڑ 44 لاکھ ڈالر قرض لیا،9.73 ارب ڈالر اصل رقم واپس کی بیرونی کمرشل قرض پر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرسود سمیت 3 ارب ڈالر خرچ ہوئے،آئی ایم ایف کو 2.10 ارب ڈالر کی ادائیگی، 58 کروڑ ڈالر سود بھی شامل ہے۔

دستاویز کےمطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرسود سمیت 1.56 ارب ڈالرخرچ ہوئے،اے ڈی بی کو 1.54 ارب ڈالرادا کئے گئے،61 کروڑ 50 لاکھ ڈالرسودشامل ہے،عالمی بینک کو 41 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسود سمیت 1.25 ارب ڈالر ادائیگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود سمیت 81 کروڑ ڈالر قرض واپس کیا،سعودی عرب کو سیف ڈیپازٹس کی مد میں بھی 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی ادائیگی کی گئی۔پاکستان نےگزشتہ مالی سال یورو بانڈکی مدمیں 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی،چین کو سیف ڈیپازٹس کے 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سود سمیت 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی،گزشتہ مالی سال جرمنی کو 10 لاکھ 70 کروڑ اور فرانس کو 24 کروڑ ڈالرادا کیا،اسلامی ترقیاتی بینک کو 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے