سوراب ماراپ سے دو افراد کی لاشیں برآمد، جنہیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
سوراب ضلع شہید سکندر آباد سوراب کے نواحی علاقے ماراپ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تیمور ولد امام بخش، قوم مڈداشہی، سکنہ ماراپ سوراب اور غلام مرتضیٰ ولد یحییٰ خان، قوم مڈداشہی، سکنہ ماراپ سوراب کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد کی لاشیں آج بروز جمعہ 20 فروری 2026 کو ماراپ اناری سے برآمد کی گئیں مقامی ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کو قریب سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

