بدھ, فروری 18, 2026
ہوماہم خبریںمنشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: صحافی مطیع اللہ جان پر فرد جرم...

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: صحافی مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ فردِ جرم کے لیے مقرر کر دیا۔

عدالت کے حکم کے مطابق مطیع اللہ جان پر کل فردِ جرم عائد کی جائے گی جبکہ کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے