بدھ, فروری 18, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی پہلی ترجیح ہے:...

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی پہلی ترجیح ہے: نائب امریکی صدر

واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

ایک بیان میں جےڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بعض صورتوں میں تعمیری رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، اس لحاظ سےبات چیت اچھی رہی تاہم ایران صدر ٹرمپ کی معین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلئے تاحال تیار نہیں ہے۔

جےڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔

نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصرہے جب کہ جےڈی وینس نے ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے