چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا۔
پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان اجلاس میں کیا جائے گا۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی ہوں گے۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

