اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک ارکان جاری رہے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کررہے۔ عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔ عمران خان کے دوبارہ چیک اپ کا سنا ہے۔ مگر رپورٹ سامنے نہیں آئی اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بانی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں فائل نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ ٹکا خان ثانی اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے۔ تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع ہونے کا انتظار ہے۔ قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کردیا، کہا قوم کو اطمینان تب ہوگا جب بانی کا چیک اپ ذاتی معالج کریں، ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کرادی جائے،یہی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔

