راولپنڈی: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کسی ڈیل کیلئے دونوں طرف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کیلئے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نو مئی کو فتح کرکے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے۔
عمران خان کے ساتھ ڈیل سے متعلق سوال پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کسی ڈیل کیلئے دونوں طرف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا ہر قیدی کا حق ہے اس کا علاج ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج ہونا ان کا حق ہے، لیکن جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر نہیں سنی گئی، مجھے علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔

