ایران کےنائب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کیلئے سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہے،امریکا کو ایران پر عائد تمام پابندیاں ہٹانی ہونگی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے برطانوی میڈیا سےگفتگو میں کہا امریکا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں،آفزودہ یورینیم کومنجمد کرنے پر تیار ہونا ایران کے مثبت رویے کا مظہر ہے،
مزید کہا یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہے،امریکا کے ساتھ ڈیل صرف ایٹمی پروگرام تک محدود ہوگی۔

