اتوار, فروری 15, 2026
ہوماہم خبریںڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں...

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرکی طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کااہتمام کیاگیا،نشست کے دوران قومی سلامتی،نوجوانوں کے کردار،جدیددور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی،تعلیمی اداروں کےسربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کیلئے فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی موجودہ چیلنجز سےمتعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔

طلباء نےاظہارِخیال کرتےہوئےکہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو سے تمام طلباء کو  جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی،پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے،طلباء نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے