اتوار, فروری 15, 2026
ہوماہم خبریںاڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی...

اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کاچیک  اپ جاری  ہے۔

ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل جانے والی ایمبولینس میں آنکھوں کے علاج کے آلات بھی موجود ہیں اور حکومت کی جانب سے بنائےگئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کاچیک اپ جاری ہے۔

 سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات  اور  ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا جائےگا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمران خان کو کس اسپتال منتقل کیا جائے۔یاد رہےکہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 16 فروری سے پہلے عدالت میں جمع کرائی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے