ہفتہ, فروری 14, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے...

پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے ہیں: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل کا بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم حکومتی وعدوں سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم کے مہنگائی اور معاشی استحکام پر ممکنہ اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے