اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔ یہ گروہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ طالبان افغان زمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

