جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیبنگلادیش انتخابات: بی این پی نے میدان مارلیا، دو تہائی اکثریت حاصل...

بنگلادیش انتخابات: بی این پی نے میدان مارلیا، دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے میدان مار لیا۔

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے  غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق بی این پی اور  اس کی تحادی جماعتوں نے 299 میں سے 209 نشتیں جیت لیں۔

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 151 نشستیں جیت چکی ہے، طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 70 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے۔  نیشنل سیٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےکہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کےساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔

 طارق رحمان نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں سے  خصوصی دعاؤں میں شریک ہونے اور کسی بھی قسم کی ریلیوں یا جشن سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ادھر جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے الیکشن کمیشن پر چند حلقوں میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

شفیق الرحمان نے کہا کہ   وہ سرکاری نتائج کے بعد ردعمل دیں گے اور  یقین دلاتے ہیں کہ مخالفت برائے مخالفت نہیں کریں گے، تعمیری اور عوام کے مفاد میں سیاست کریں گے۔

بنگلادیش میں انتخابات کیساتھ قومی ریفرنڈم

بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائےگا۔

ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز مانگی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے