وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اسکالرشپ، سوئی ٹاؤن کی طوطا کالونی، عدل خان اور پھونگ کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہار برہمی
سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم ہونا افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آج بھی سوئی کی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پی پی ایل معاہدے کے باوجود وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اسکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ویل چوکیدار کی پوسٹوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت نا قابل قبول ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جب تک معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عوام کا مفاد سب سے مقدم، وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیش رفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور لائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پی پی ایل حکام کی جانب سے گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہونے کا عندیہ
تمام زیر التواء امور کو جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل و مشکلات کا ادراک کیا جائے گا، پی پی انتظامیہ کی اجلاس میں یقین دہانی

