منگل, فروری 10, 2026
ہوماہم خبریںدہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے:...

دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد حملے سےمتعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سکیورٹی بریچ ہوتی ہے،ہمیں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیےحکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہماری فوج ، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں ،ایمان ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے اورتمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے