اتوار, فروری 8, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںافزودگی ہمارا حق ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ...

افزودگی ہمارا حق ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں روکے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا امریکی وفدکوسمجھا دیا ہےمذاکرات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے تومذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےتہران میں تقریب سےخطاب میں کہا ایران کا اصل ایٹم بم عالمی طاقتوں کےسامنے انکارکی صلاحیت ہے،ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں لیکن دلیل کی بنیاد پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نےمزیدکہاکہ خطےمیں امریکی فوجی موجودگی ہمیں خوفزدہ نہیں کرتی،وہ طاقت کی زبان استعمال کریں گے تو ہم بھی طاقت سے جواب دیں گے،ہمارے لیےیہ ثابت کرنا زیادہ اہم ہےکہ ہم کسی کے اشارے پرنہیں چلتے،امریکا کوکسی چیز پر اعتراض ہے تو اعتراض دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے