اتوار, فروری 8, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں۔

سکیورٹی ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے