ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا...

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی، مستونگ میں کل ہلکی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش جبکہ گوادر،کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت میں پہاڑوں پرکل رات ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے