وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہا سہولت کاروں،ہینڈلرز کاپتالگالیا،جلدعوام کوآگاہ کیا جائے گا،کلیئرہوچکاہےکہ دہشتگردافغانستان جاکرٹریننگ لےکرآیا تھا،پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کی ہرگزاجازت نہیں دی جائےگی،ریاست کا پیغام بالکل واضح ہےکہ دہشتگردی کےلیےکوئی جگہ نہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاامن کاپیغام لےکرنکلے ہیں،فرقہ واریت اورنفرت کی کوئی گنجائش نہیں،پیغام امن کمیٹی کامقصددہشتگردوں کےبیانیہ،سوچ کامقابلہ،قوم کویکجاکرناتھا،کمیٹی کے اندر مسیحی،ہندو، سکھ کمیونٹی سے بھی نمائندگی موجود ہے، ریاست کا پیغام کلیئر موجودہے، ہارڈٹارگٹ کےپیچھےجانےکی دہشتگردوں کی سکت ختم ہوگئی۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہاہرحال میں دہشتگردوں کا تعاقب کریں گے،قانون نافذ کرنے والے متحرک ہیں، فوری پتا لگ جاتا ہے انکا ہینڈلرکون ہے،دہشتگردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، ان کیلئے زمین تنگ کریں گے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا دھماکے کے تقریباً170زخمیوں کو بہترطبی امداد دی جارہی ہے،متاثرین کی فیملیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،پورے پاکستان خصوصاًاسلام آباد کی فضا سوگوار ہے،اس رنج اور دکھ سے ہمارا عزم اور بڑھا ہے، دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
ڈاکٹرعلامہ محمدحسین اکبر نے کہا غم کےلمحات میں یکجہتی پروزیراطلاعات کےشکرگزارہیں،سانحہ اسلام آبادسے ہر پاکستانی کادل افسردہ ہے، ہمیں خود بھی چوکنا رہنا چاہیے، دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکے گا،جن ماؤں کے بیٹے شہید ہوئے ان سے تعزیت کرتے ہیں،وطن کی خاطر پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں،ہم میں یکجہتی ہے، مل کر مقابلہ کریں گے۔
سانحہ راولپنڈی کا ایک اور زخمی دم توڑگیا،جس کے بعد شہدا کی تعداد 33 ہوگئی,نماز جنازہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

