ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے...

اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: افغان وزارتِ خارجہ

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھاکہ حملے میں جاں بحق افراد کےلواحقین سے دلی تعزیت اور  زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے