جمعہ, فروری 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، سعودی سرمایہ کاروں کی...

بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، سعودی سرمایہ کاروں کی توانائی،معدنیات اور انفراسٹرکچر میں گہری دلچسپی

بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر مکمن سہولت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیرصدارت بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں دوطرفہ سرمایہ کاری، سرمایہ کاروں کے لیے مختلف شعبوں میں مواقع اور پاکستان سعودی عرب کے مابین معاشی و تجارتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سعودی سرمایہ کاروں نے توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچرکے سعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے بے پناہ موقع رکھتا ہے، جبکہ سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات، ون ونڈو آپریشن اور اداروہ جاتی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے اور صوبے میں توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے